the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی : تین طلاق کے مسئلے پر مودی حکومت اور مسلم پرسنل لاء بورڈ میں ٹکراو کے درمیان متنازع بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے ۔ سوامی نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اگر تین طلاق کو ختم کرنے کی بات نہیں قبول کرتا ہے ، تو قانون بنا کر اس کو تھوپیں گے ۔ خیال رہے کہ جمعرات کو تین طلاق کے معاملہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ نے حکومت کے رویہ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اس کو یکساں سول کوڈ کی جانب پہلا قدم قرار دیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ لا کمیشن کی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے تین طلاق اور تعدد ازدواج کو ختم کرنے کی وکالت کی تھی ، جس کے بعد سیاسی ہنگامہ شروع ہوگیا ہے ۔سوامی نے کہا کہ آسٹریلیا اور امریکہ میں یکساں سول کوڈ ہے ، وہاں تو شریعت کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ہے ۔ کیوں ایک مرد خاتون کو تین مرتبہ بول کر طلاق دے سکتا ہے ، مگر عورت نہیں؟ ۔ ہمارے یہاں یکساں کریمنل کوڈ ہو سکتا ہے ، مگر یکساں سول کوڈ نہیں ہو سکتا ۔ مرد



طلاق طلاق طلاق کہہ سکتا ہے ، مگر عورت نہیں کہہ سکتی ۔ آئین میں کہا گیا ہے کہ آپ کو مذہبی آزادی ہے ، مگر کسی کی خاص کر خواتین کی اخلاقیات کو ٹھیس پہنچے تو یہ غلط ہے ۔ سوامی نے کہا کہ حاجی علی درگاہ میں اور مندر میں گھسنے کے لیے آواز اٹھائی گئی ، تو ہم نے اس کی حمایت کی ۔
سبرامنیم سوامی کے متنازع بیان پر اپوزیشن پارٹیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس کے لیڈر راشد علوی نے کہا کہ یوپی الیکشن جیتنے کے لئے ہی ایسے بیان دیا جا رہا ہے ۔ حکومت قانون بنائے گی کس طرح؟ راجیہ سبھا میں اس کے پاس اکثریت نہیں ہے ۔ کل ڈھائی سال کی مدت باقی ہے اور اس باقی ماندہ وقت میں بھی راجیہ سبھا میں اکثریت کی امید نہیں ہے ۔ ڈیموکریسی میں آپ کسی پر کچھ مسلط نہیں کرسکتے ہیں؟ ملک میں یہ ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ملک کے باقی تمام مسائل کا حل آپ کر چکے ہیں؟ اچانک مسلم خواتین سے ہمدردی کیوں جاگ اٹھی؟۔جے ڈی یو کے سربراہ شرد یادو نے کہا کہ حکومت کو مذہبی معاملات میں نہیں پڑنا چاہئے ۔ سماج میں اصلاح اپنے مطابق ہوتا ہے ۔ میں مسلم لاء بورڈ کی بات سے متفق ہوں ۔ معاشرے میں اور بھی بہت سارے مسائل ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.